حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ "اسرائیلی جارحیت" کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر چابا کروشی اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو رواں ماہ سوئٹزرلینڈ بھیجا گیا تھا۔
یہ خطوط مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اشتعال انگیزی، افراتفری، زمین پر زبردستی قبضہ، فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی اور دیگر آبادکاری کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔